
دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) تھری کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی طرف سے 5چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے برق رفتار 66رنز بنانے والے شین واٹسن کا جیت میں اہم کردار رہا ۔دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میںلاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں بمشکل ہی 119رنز جوڑ پائی ۔لاہور قلندرز کی طرف سے کپتان برینڈن مکلم 30، سنیل نارائن 28 اور سہیل اختر 20رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے ہیں تاہم کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اسد شفق اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا ، دونوں ہی بیٹسمینوں کے لاہور قلندرز کے بائولرز کی ایک نہ چلنے دی ۔شین واٹسن نے خاص طور پرلاہور قلندرز کے بائولنگ لائن پر بھرپور انداز میں لاٹھی چارج کیا اور 4چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے صرف 27گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرلی ۔
Tag: کامیابی
-

شین واٹسن کی جارحانہ اننگز،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو دبوچ لیا
-

پی ایس ایل تھری،محمد حفیظ کامیابی کیلئے پرعزم

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے لیگ کے نئے ایڈیشن میں کامیابی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ ٹیم کو لگاتار دوسرے سال چیمپئن بننے اور اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔پشاور زلمی کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ چکی ہے اور ہفتے کو ٹیم نے پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔حفیظ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ہمیشہ سے ماننا رہا ہے کہ چاہے ہم اچھا کریں یا برا لیکن وہ گزر چکا ہے اور ہم ماضی کی یادوں میں رہ کر زندہ نہیں رہ سکتے ، ہم چیمپئن ہیں لیکن ہمیں اس اعزاز کو برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی بنیاد وہی ہے اور ٹیم کا حصہ بننے والے نوجوان کھلاڑیوں نے اسے مزید طاقت بخشی ہے ۔لاہور سے تعلق رکھنے والے سعد نسیم نے کہا کہ ٹیم کے تمام اراکین آپس میں گھل مل گئے ہیں اور ان سمیت تمام جونیئر کو ٹیم کے تجربہ کار اور سینئر اراکین اہم ہدایات دے رہے ہیں۔ گزشتہ سال لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی نے اہم انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ادھر لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے کہا کہ ہم اس سال بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلیں گے اور توقع کرتے ہیں کہ ہم ایسی کرکٹ کھیلیں کہ ہمارے شائقین ہم پر فخر کر سکیں۔
-

پرتگال :ورلڈ سرفنگ لیگ برازیل کے لوکاس نے جیت لی

پرتگال (سپورٹس لنک رپورٹ ) پرتگال میں ورلڈ سرفنگ لیگ کے فیصلہ کن روز برازیل کے لوکاس نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پرتگال میں سرفنگ کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد ہوا۔
سمندر کی بلند اور خطرناک لہروں پر سرفرز نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ برازیل کے سرفر لوکاس چیانکا نے اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ انہوں نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی۔ مقابلے میں دوسرا نمبر ہوائی کے بِلی کیمپر اور تیسرا میزبان ملک کے گونزالیز کا رہا۔
-

ڈیوس کپ ایشیا اوشیانہ ،اعصام الحق کا فاتحانہ آغاز

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) اسلام آباد میں ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ون کے سنگل مقابلے میں اعصام الحق نے جنوبی کوریا کے پلیئر کو ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔
ڈیوس کپ ٹائی کے میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور جنوبی کوریا کے سون وو کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ قومی کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا، دوسرے سیٹ میں انہیں چھ ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں اعصام الحق نے زبردست پرفارمنس دی اور سات چھ سے کامیابی سمیٹ کر سنگل مقابلہ جیت لیا۔
-

پاکستان کامیابی حاصل کرے گا،اعیصام الحق

اسلام آباد(اصغرعلی مبارک سے ) پاکستان کے نمبر ون ٹینس سٹار اعیصام الحق قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹینس پلیرز کورین ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرینگے ھوم کورٹس اور ھوم کراوڈ کا ایڈوانٹج حاصل ہوگا تاھم کورین ٹینس پلیرز ورلڈ رینکنگ میں اچھی پوزیشن پر ہیں، ہمیں گراس کورٹ کا تجربہ ہے اور اس سے ہمیں فائدہ ہوگا۔پہلے روز میں اور عقیل خان واضح برتری حاصل کرنے کی کوشش کرینگے۔ڈیوس کپ اوشینیا گروپ ون ٹائی2018 کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہووے اعیصام الحق قریشی نے کہا کہ آئی ٹی ایف رولز کے مطابق اس بار ڈیوس کپ ٹائی کے مقابلے بیسٹ آف فائیو کی بجائے بیسٹ آف تھری ہونگے ،ہم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انشااللہ کامیا بی حاصل کرینگے ۔گراس کورٹ میں گیند نیچے رہتا ہے اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرینگے اور انشااللہ محنت کا صلہ ضرور ملے گا ااعیصام الحق قریشی نے کہا کہ تھائی لینڈ کیساتھ ڈیوس کپ ٹائی میں ان فٹ نہیں تھا ،میچ کے دوران ان فٹ ہو گیا تھا ،اب میں مکمل طور پر فٹ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈیوس کپ کیلئے پانچ کھلاڑیوں کا چناو کرنا چاہیئے تھا،اس موقع پراعیصام الحق قریشی کے ڈبلز پارٹنر عقیل خان نے کہا کہ ٹینس کے کھیل کی ترقی کھلاڑیوں اور فیڈریشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے،جونیئر کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ کا جائزہ لیکر خود کو ایسے ٹورنامنٹ کیلئے تیار کرنا ہوگا۔بیسٹ آف تھری کا اگر ہمیں فائدہ ہے تو یہ فائدہ دوسرے ممالک کو بھی ہوگا ۔جونیئرز کھلاڑیوں پر کام فیڈریشن کی ذمہ داری ہے
نو منتخب ھونہار پلیئر محمّد عابد علی اکبر نے کہا کہ ٹینس سے منگنی ھو چکی ھے ڈیوس کپ کیلئے پوری طرح تیار ہوں،سال میں پانچ ماہ کھیلتا ہوں اور اپنے ملک کیلئے ہر وقت حاضر رہتا ہوں ۔ھونہار پلیئرمزمل مرتضیٰ نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کیلئے سخت محنت کی ہے اور سینئر سے رہنمائی حاصل کرتا رہتا ہوں ۔ نان پلیئنگ کپتان حمید الحق نے کہا کہ بیسٹ آف تھری سے پاکستانی کھلاڑیوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔عابد علی اکبر نے انڈونیشیاء کے خلاف شاندار کھیل پیش کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ عقیل خان اور اعصام الحق نے کبھی مایوس نہیں کیا ،امید ہے کہ اس مرتبہ بھی ہم کامیابی حاصل کر لینگے۔اس وقت ایشیاء میں ٹاپ 16میں ہماری ٹیم شامل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس شعیب خان ،یوسف خان اور ثاقب جیسے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں۔جو کسی بھی وقت ٹیم کا حصہ بن سکتے ھیں دوسری جانب پاکستان اور کوریا کے درمیان ڈیوس کپ اوشینیا گروپ ون ٹائی2018 کےحوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کورین ٹینس سٹارز جے سک کم (کپتان)،سونووو کون،یونگکیو لم،سیونگ چن ہونگ،یونگسیوک کم،منجونگ پارک،یونگ ہونگ کم (کوچ)،چلمن وانگ(ٹرینر) اور سیوہی کم (آفیشلز)نے کہا کہ ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کیساتھ سخت مقابلے کی توقع ہے،ہم ہارڈ کورٹ پر ٹریننگ کرتے رہے ہیں،گراس کورٹ پر ہم نے ٹریننگ نہیں کی تاہم پھر بھی اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی سنگلز مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے تاہم ڈبلز میں پاکستانی کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے نیز ہم اپنے ٹاپ ٹینس سٹار چونگ کی کمی محسوس کرینگے جو کہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈیوس کپ ٹائی میں بیسٹ آف تھری کے میچز ہونگے تاہم اس سے ہمیں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا ،ہمارے کھلاڑی نوجوان اور پرجوش ہیں اور ڈیوس کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ۔انہوں میں پاکستان میں سیکورٹی کے انتظامات پر اور شاندار میزبانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔