کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی میں کشتی رانی کے جان دار مقابلے ہوئے۔ انٹر سکول ایونٹ میں لڑکوں اور لڑکیوں نے جیت کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ، سمندری لہروں کے ساتھ تیز ہوا اور دوسری جانب سخت حریفوں کا بھی سامنا کرنا پڑا، کراچی بوٹ کلب میں روئنگ کے شاندار مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں نہ تو بچوں نے موجوں کی فکر کی اور نہ مقابل کا لحاظ کیا۔
انٹر اسکول روئنگ ریگاٹا میں لڑکے اور لڑکیوں نے جیت کے لئے بھر پور جان لگائی۔ روئنگ دیکھنے میں تو دلچسپ کھیل لگتا ہے لیکن حقیقت میں سارا چیلنجنگ گیم ہے۔ روئیرز نے ایونٹ میں شرکت کر کے خوب انجوائے کیا۔ ان کا مقابلے کے حوالے سے کہنا تھا کہ مقابلہ کرنے میں پوری ٹیم کی محنت درکار ہوتی ہے۔ کھلاڑیوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں بھی ملک کا نام روشن کرنے کا عزم ظاہر کیا۔