بھارت چوتھی بار انڈر 19 ورلڈ کپ چیمپئن بن گیا

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو8 وکٹوں سے شکست دے کر بھارت چوتھی بار انڈر 19 ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا ۔

نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے فائنل کے معرکہ میں کینگروزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 217 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف کو 39 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا جبکہ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین کھلاڑی اس کے 2 کھلاڑیوں کو ہی پویلین بھیج سکے۔

بھارتی بیٹسمین منجوت کرالاسب سے کامیاب بلے باز رہے، انہوں نے 102 گیندوں پر ناقابل شکست 101 رنز اسکور کیے جبکہ دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین ہروک ڈیسائی نے47رنز اسکور کیے ۔پرتھوی شا نے 29 اور شبھمان گل 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مین آف دی میچ بھارت کے منجوت کرالا جبکہ پلیئر آف دی سیریز شبھمان گل رہے۔

فائنل جیت کر بھارت چوتھی بار ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم 3 بار ورلڈ کپ چیمپئن رہ چکی ہے۔

ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل ہے۔گروپ میں ٹاپ کرنے کی وجہ سے پاکستان ٹیم تیسری پوزیشن کی حقدار ٹھہری۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!