اوبر ایچ بی ایل پی ایس ایل2018 اسپانسرکرے گا


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) دنیاکے 600سے زائد ممالک میں رائیڈرز اور ڈرائیورز کے درمیان بلا رکاوٹ رابطہ کرانے والی عالمی اسمارٹ فون کی ایپ اوبر (Uber) اورپاکستان کرکٹ بورڈ (PCB)کے درمیان آئندہ منعقد ہونے والی پاکستان سپر لیگ (PSL) 2018ء کے لیے شراکتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس مقصد کے لیے اوبر پاکستان اور اندرون ملک و بیرون ملک پاکستان کرکٹ کے حقوق رکھنے والی اسپورٹس ایجنسی ٹرانس گروپ کے درمیان لاہور میں ایک معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔ اس شراکت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اوبر پاکستان کے جنرل منیجر، صفی شاہ نے کہا،’’ہم آئندہ منعقد ہونے والی پاکستان سپر لیگ (PSL) 2018کے لیے پارٹنر بننے پر بہت پر جوش ہیں۔یہ کرکٹ کو اس کے گھر واپس لانے کی کوششوں میں ہمارا عاجزانہ حصہ ہے۔اس شراکت کے ذریعہ ہم میچ دیکھنے والوں کو محفوظ، قابل بھروسہ اور باسہولت رائیڈز فراہم کر سکیں گے اور ہمیں امید ہے کہ ہم اس طرح کرکٹ کے مداحوں کو زبردست تجربہ فراہم کر سکیں گے۔‘‘پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر جنرل منیجر، صہیب شیخ نے کہا،’’ایچ پی ایس ایل برانڈز کواپنی پروڈکٹس کو فروغ دینے کے لیے بڑے پروموشنل پلیٹ فارمز میں سے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ اوبر اس ٹورنامنٹ میں ٹیم پاکستان کے سفر کو سپورٹ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ہمیں اوبر کے ساتھ ٹرانسپورٹیشن کے شعبہ میں اپنی نوعیت کی ایک منفرد شراکت داری پر خوشی ہے جس سے کرکٹ کے مداحوں کو ایک بے مثال تجربہ حاصل ہو گا۔‘‘پاکستان کے سات شہروں میں لاکھوں پاکستانیوں کو محفوظ اور قابل بھروسہ رائیڈز فراہم کرنے کے علاوہ ،کمیونٹی کو سپورٹ کرنے کی غرض سے اوبر اعلیٰ سطح پربھی اپنا پلیٹ فارم استعمال کر رہا ہے۔ایک ذمہ کارپوریٹ شہری کے طور پر اوبر اپنے راستہ میں آنے والے ہرموقع کو کمیونٹی کو مہیا کرنے کے بنیادی اصول پر کام کرتا ہے۔اس وقت لاکھوں ڈرائیورز اپنے جز وقتی کام کے لیے یہ ایپ استعمال کررہے ہیں اور ہر ماہ ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

 

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto xx1toto