بی او جی کا 69واں اجلاس جمعرات کو لاہور میں ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز ( بی او جی ) کا 69واں اجلاس 23 جون بروز جمعرات کی صبح 11:30 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں مندرجہ ذیل امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا:

• چیئرمین، چیف ایگزیکٹو ، چیف آپریٹنگ اور چیف فنانشنل آفیسرز کی رپورٹس
• مالی سال 23-2022 کے لیے پی سی بی کا سالانہ بجٹ
• بی او جی کمیٹیز کی رپورٹس اور ان پر اپ ڈیٹ
• عمر کی تصدیق کےلیے بنائی گئی پالیسی کی منظوری
• کرکٹ اور کمرشل سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کی اپ ڈیٹس

میڈیا نمائندگان کوجمعرات کی صبح شرکاء کی اجلاس میں آمدکی ویڈیو بنانے کی اجازت ہوگی تاہم اجلاس کی ویڈیو پی سی بی فراہم کرے گا، جسے ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکےگا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ 24 جون بروز جمعہ کوصبح 11:15 بجے قذافی اسٹیڈیم میں واقع فار اینڈ بلڈنگ کے پریس کانفرنس ہال میں پریس کانفرنس کے دوران اجلاس کی کاروائی کے حوالے سےمیڈیا نمائندگان کو آگاہ کریں گے۔یہ پریس کانفرنس پی سی بی کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

error: Content is protected !!