کرکٹر محمد نواز رشتہ ازدواج میں منسلک،دلہن کہاں سے آئی؟شائقین کیلئے سرپرائز

اسلام آباد( سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز، سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ازدہار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

محمد نواز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں جاری پیغام میں شادی کی خبر کے ساتھ ساتھ شادی کی تصاویر بھی جاری کردی گئی ہیں۔

انھوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘الحمد اللہ ہماری شادی ہوئی ہے اور ہمیں اپنے دعاؤں میں یاد رکھیں’۔

قومی ٹیم کو پانچوں ایک روزہ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ناکامی کے بعد آخری دونوں میں میچوں میں کامیابی حاصل کرکے ایک روزہ سیریز کی خفت مٹا دی تھی۔

 

تعارف: newseditor