افغانستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا


شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)افغانستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ افغان ٹیم اس سے قبل زمبابوے کو دو ٹی 20 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 11 فروری، تیسرا 13 فروری، چوتھا 16 فروری اور پانچواں 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز شارجہ میں ہوں گے۔

تعارف: newseditor