راولپنڈی نے ناردرن لیگ سی سی اے ٹورنامنٹ 2021 کا ٹائٹل جیت لیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)اسلام آباد کے شالیمار کرکٹ گراؤنڈ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان کھیلا جانے والا دو روزہ فائنل میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا لیکن راولپنڈی نے پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر ناردرن لیگ سی سی اے ٹورنامنٹ 2021 کا ٹائٹل جیت لیا۔

راولپنڈی کی ٹیم 63.5 اوورز میں 206 رنز پرآؤٹ ہو گئی۔ اوپننگ بیٹسمین حمزہ ارشد نے 84 گیندوں پر دس چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے۔ راولپنڈی کی جانب سے راحیل وکیل 83 گیندوں پر 50 رنز بنا کر نمایاں رہے انکی اننگز میں 10 چوکے بھی شامل تھے۔

اسلام آباد کے محمد عامر نے 47 رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 202 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور راولپنڈی کو چار رنز کی اہم برتری حاصل ہوئی، ہوم سائیڈ کی جانب سے محمد عرفان نے 109 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 52 رنز بنائے۔

عمر نواز نے 72 گیندوں پر49 رنز کی اننگز کھیلی انکی اننگز میں سات چوکے اورایک چھکا شامل تھا۔

دوسری اننگز میں راولپنڈی نے 51 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان 234 رنز پر اپنی اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ اوپننگ بیٹسمین حمزہ مجید نے 125 گیندوں پر 133 رنز بنائے اور 18 چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ حمزہ ارشدنے87 گیندوں پر 69 رنز بنائے ان کی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

جواب میں اسلام آباد نے چھ اووز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 52 رنز بنائے اور اسکے بعدمیچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔

11 ٹیموں پر مشتمل ناردرن لیگ کو دو گروپوں پول اے اور پول بی میں تقسیم کیا گیا تھا، پول اے میں راولپنڈی دو میچ جیت کر ٹاپ پر رہا جبکہ دو میچ ڈرا بھی ہوئے۔

جبکہ اسلام آباد پول بی میں ایک میچ جیت کراور ایک ڈرا ہونے کے نتیجے میں ٹاپ پر آیا۔

بیٹسمینوں میں راولپنڈی کے حمزہ ارشد 78.57 کی اوسط سے 550 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں اور ان کا بہترین اسکور 129 رہا، پانچ میچوں میں بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے ایک سنچری اور چھ نصف سنچریاں بنائیں انہوں نے اسلام آباد کے خلاف کھیلے گئے فائنل میچ کی دونوں اننگز میں ہاف سنچریاں بنائیں۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر جہلم کے سرمد حمید تھے جنہوں نے پانچ میچوں میں 86.20 پر 431 رنز بنائے جس میں ناقابل شکست 157 رنز بھی شامل ہیں۔ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے ٹورنامنٹ میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری سکور کی ۔

جہلم سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ کے بیٹسمین محمد اجمل نے پانچ میچوں میں67کی اوسط کے ساتھ 335 رنز اسکور کئے، ٹورنامنٹ میں ان کا بہترین اسکورناقابل شکست 150 رنزتھے۔انہوں نے ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں سکور کیں۔

بولنگ چارٹ میں راولپنڈی کے کاشف علی نے فائنل سمیت پانچ میچوں میں 26 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کیں۔

جہلم کے شعیب عامر نے پانچ میچوں میں 26 وکٹیں حاصل کیں۔ لیگ اسپنر نے ایک اننگز میں 38 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔

اٹک سے تعلق رکھنے والے ندیم سکندر نے ٹورنامنٹ میں چار میچوں میں 26 وکٹیں حاصل کیں۔ اننگز میں ان کی بہترین کارکردگی 93 کے عوض چھ وکٹیں رہیں اور انہوں نے ٹورنامنٹ میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

تین کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹورنامنٹ میں ٹرائی اینگلولر مرحلے کا آغاز
سی سی اے ٹورنامنٹس کا ٹرائی اینگلولرمرحلہ وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا ہ اور سندھ میں شروع ہو چکا ہے۔

سنٹرل پنجاب لیگ کی 19 ٹیمیں تین گروپوں پر مشتمل تھیں ان میں سے فیصل آباد ، سیالکوٹ اور شیخوپورہ نے ٹرائی اینگلولرمرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ فیصل آباد اور سیالکوٹ اپنے اپنے پولز میں پانچ میچوں میں دو جیت اور دو ڈرا کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ شیخوپورہ ٹورنامنٹ میں چھ میچوں میں چار ڈرا گیمز کے ساتھ پول اے میں سرفہرست ہے۔

خیبر پختونخوا ہ میں 19 ٹیموں کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، بنوں ، مردان اور ہری پور نے ٹرائی اینگلولر مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔

سندھ میں بھی 17 ٹیموں کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ، سکھر ، زون VI اور زون VII نے ٹرائی اینگلولرمرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

سی سی اے ٹورنامنٹ کے بلوچستان مرحلے میں تیرہ ٹیمیں گروپ مرحلے میں مقابلہ کر رہی ہیں تاکہ فائنل میں دو جگہیں بنا سکیں۔ ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

جنوبی پنجاب لیگ 14 ٹیموں پر مشتمل تھا جس کا فائنل 15 اگست سے مظفر گڑھ اور وہاڑی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

نتیجہ – میچ ڈرا (راولپنڈی نے پہلی اننگز کی برتری پر فائنل جیت لیا)

راولپنڈی 206 آل آؤٹ ، 63.5 اوورز (حمزہ ارشد 54 ، راحیل وکیل 50 محمد عامر6-47) اور 234-4 ڈکلئیر، 51 اوورز( حمز ہ مجید133، حمزہ ارشد69 حماد خان 20-2)

اسلام آباد 202 آل آؤٹ ، 62.3 اوورز (محمد عرفان 52 ، عمر نواز 49 کاشف علی54-4) اور 52-1 ، 6 اوورز (عظیم باری 25 ناٹ آؤٹ ، عون عباس 18 ناٹ آؤٹ کاشف علی23-1)

error: Content is protected !!