دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) دبئی میں جاری سائیکلنگ چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ اٹلی کے ایلیا نے جیت لیا ہے۔ دبئی سائیکلنگ ٹور کے دوسرے روز دنیا بھر کے ماہر سائیکل سواروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ دوسری سٹیج میں ایک دوسرے پر سبقت کیلئے سب نے بھرپور محنت کی۔
اطالوی سائیکل سوار ایلیا ویویانی نے زبردست کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے چونتیس منٹ اور اکتیس سیکنڈز میں طے کر کے فتح سمیٹی۔ ریس میں دوسرا نمبر نیدر لینڈز کے ڈیلن اور تیسرا ایسٹونیا کے کے ریکارڈو کا رہا۔