شعیب ملک کی مونچھیں سوشل میڈیا صارفین کے لیے موضوع بحث

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک کی مونچھیں سوشل میڈیا صارفین کے لیے موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شعیب ملک ماضی میں کلین شیو رہا کرتے تھے لیکن بعد میں انہوں نے چہرے پر خط بنوانا شروع کردیا تھا، اس مرتبہ انہوں نے مونچھوں اور چھوٹی سی داڑھی کا نیا اسٹائل اپنایا تو سوشل میڈیا صارفین نے نشانے پر لے لیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نجی ٹیلی ویژن کے گیم شو میں شعیب نامور اداکارہ اشنا شاہ کے ہمراہ شریک ہوئے، اس دوران ان کا چہرہ مونچھوں اور چھوٹی سی داڑھی کی وجہ سے تبدیل نظر آیا۔ صارفین نے کہا ہے کہ قومی کرکٹر اس سٹائل میں مضحکہ خیز لگ رہے ہیں۔ کسی کا کہنا تھا کہ شعیب ملک پر یہ اسٹائل بالکل بھی نہیں جچ رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ انہیں دوبارہ سے خط رکھنی چاہیے۔ خیال رہے کہ شعیب ملک ماضی میں فرنچ اسٹائل کی داڑھی بھی رکھ چکے ہیں لیکن اس بار نئے انداز میں مونچھ زیر بحث آیا ہے۔

error: Content is protected !!