لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلش ون ڈے ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے کرکٹ کو فوقیت دیتے ہوئے رواں سال اپنی شادی ملتوی کردی ہے۔ انگلش بیٹسمین اور ان کی آسٹریلین منگیتر ٹارا رجوے کے درمیان شادی رواں سال اکتوبر میں طے تھی تاہم انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے طویل دورہ سری لنکا کے باعث اوئن مورگن نے شادی کو فی الحال آگے بڑھادیا ہے۔ انگلش ون ڈے کپتان کا کہنا تھا کہ دورہ سری لنکا ان کیلئے بہت اہم ہے جہاں ٹیسٹ سیریز کے علاوہ ون ڈے سیریز بھی کھیلی جائے گی جو 2019ء ورلڈ کپ کی تیاری میں کافی مدد گار ثابت ہوگی۔