ایف اے فٹبال کپ، ٹاٹنہیم نے پانچویں مرحلے میں جگہ بنا لی

لندن: (سپورٹس لنک رپورٹ) ایف اے فٹبال کپ کے میچ میں ٹاٹنہیم کی ٹیم نے نیوپورٹ کو دو صفر سے ہرا کر پانچویں مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔

ایف اے کپ کے میچ میں ٹاٹنہیم کی ٹیم نے نیوپورٹ کاؤنٹی کے خلاف شاندار پرفارمنس دی، ٹاٹنہیم کی ٹیم نے 26ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔

ٹاٹنہیم کو دوسری کامیابی 34ویں منٹ میں ملی، اس بار ایرک لامیلا نے گیند کو جال میں پہنچایا۔ اس کے بعد بھی ٹاٹنہیم کے کھلاڑیوں نے حریف گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے، تاہم نیو پورٹ کے گول کیپر کی زبردست کارکردگی نے مزید گول نہیں ہونے دیئے۔

تعارف: newseditor