آفریدی نے بھارتی جھنڈے کے بارے میں کیا کہا اور کیا کیا؟آپ تصویر دیکھ کر دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد( سپورٹس  لنک رپورٹ)سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی دو میچوں کی کرکٹ آن آئس سیریز کے دوسرے میچ کے اختتام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی جب شائقین کرکٹ کو آٹو گراف دے رہے تھے تو ان کی نظر بھارت کے خواتین پر پڑی جنہوں نے اپنا قومی پرچم نیچے لٹکا رکھا تھا، اس موقع پر شاہد خان آفریدی نے بھارتی خواتین سے کہا کہ اپنے جھنڈے کو سیدھا رکھا اور اوپر رکھو، آفریدی کی جانب سے ترنگے کے بارے میں ان الفاظ سے بھارت میں ان کے مداحوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے اور ہر دوسرا بھارتی شاہد خان آفریدی کی تعریف میں زمین آسمان ایک کر رہا ہے، اس کے بعد شاہد خان آفریدی نے ان خواتین اور ان کے ہاتھ میں تھامے ترنگے کے ساتھ تصویر بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔اسی طرح جب وہ شائقین کو آٹوگراف دے رہے تھے تو ایک پاکستانی جس نے تحریک انصاف کی ٹوپی پہن رکھی تھی نے جب اپنی ٹوپی آٹوگراف دینے کیلئے آگے کی تو شاہد آفریدی نے اسے یکسر نظرانداز کرکے دوسرے شائقین کو آٹوگراف دینے شروع کردیئے۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!