سری لنکا نے بنگلہ دیش کودوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کرسیریز اپنے نام کر لی


ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ ) سری لنکا نے بنگلہ دیش کودوسرے ٹیسٹ میں 215رنزسے شکست کے دے کردو میچوں کی سیریزایک صفرسے جیت لی جبکہ میزبان بنگال ٹائیگرز315رنزہدف کے تعاقب میں 124 رنز پرڈھیرہوگئی۔چٹاگانگ کے پہلے ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں نے رنز کے ڈھیرلگائے اور دوسرے ٹیسٹ کافیصلہ تیسرے دن لنچ کے بعد ہوگیا۔تیسرے دن سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگ 200رنز 8کھلاڑی آٹ سے شروع کی۔اورپوری ٹیم 226رنزبناکرآٹ ہوئی۔میزبان بنگال ٹائیگرزکوفتح کیلئے 325 رنز کاہدف ملا۔لیکن پوری ٹیم30 اووروں میں 123 رنزپرڈھیر ہوگئی۔مومن الحق 23 اورمشفیق الرحیم 25رنزبناسکے۔سری لنکا نے دواننگز میں222اور226رنزبنائے۔بنگلہ دیش 110اور123 رنز اسکورکرسکا۔سری لنکن آف اسپنراکیلادانن جایانے ڈیبیوٹیسٹ میں 24رنزدیکر5 اور میچ میں 8وکٹیں لیں۔دونوں اننگز میں نصف سنچری بنانے والے روشن سلوامیچ اورسیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔

تعارف: newseditor