سابق ٹیسٹ کرکٹر سُدھیر نائیک 78 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سُدھیر نائیک 78 برس کی عمر میں چل بسے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق سُدھیر نائیک ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے، کچھ دن پہلے وہ گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہوئے تھے اور ان کے سر پر معمولی چوٹ آئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق سُدھیر نائیک کی موت اسپتال میں ہوئی۔

سُدھیر نائیک نے بھارت کی جانب سے 3 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے، انہوں نے 85 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔

 

error: Content is protected !!