نیوزی لینڈ کا ویسٹ انڈیز ویمن کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ہوم سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

آکلینڈ (سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز ویمن کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، لارین ڈاؤن اور کیٹ ہیفرنان پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، 18 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر ہیفرنان ٹی ٹونٹی جبکہ 22 سالہ بلے باز لارین ون ڈے سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گی۔نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز ویمن کے درمیان تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ کپتان سوزی بیٹس، سوفی ڈیوائن، لارین ڈاؤن، کیٹ ابراہیم، میڈی گرین، ہولی ہڈلسٹن، کاسپیرک، آمیلاکر، کیٹی مارٹن، اینا پیٹرسن، ہانا روئے، ایمی سیٹرتھویٹ اور لی تاہوو پر مشتمل ہے، ٹی ٹونٹی سکواڈ میں لارین ڈاؤن کی جگہ ہیفرنان، کیٹ ابراہیم کی جگہ نٹالی ڈوڈ، ہڈلسٹن کی جگہ ہیلے جنسن کو شامل کیا گیا ہے۔

تعارف: newseditor