پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سینیئر ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سینیئر ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا بھی اعلان کردیا۔

 

کرنل ر عمر صابر پاکستان سینیئر ہاکی ٹیم کے مینجر تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ کوچز پینل میں اولمپین ریحان بٹ، اولمپین محمد ثقلین، اولمپین دلاور حسین، عبدالحسیم خان انٹرنیشنل شامل ہیں ۔

 

گول کیپنگ کوچ کی ذمہ داریاں عبدالغفور انٹرنیشنل نبھائیں گے۔ محمد شاہد فزیوتھراپسٹ ہونگے

جبکہ فزیکل ٹرینر پاکستان آرمی سے حاصل کیا جائیگا۔

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین چیمپینز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلہ میں قومی ہاکی تربیتی کیمپ 12 جون سے لاہور میں منعقد ہوگا۔

ایشین چیمپینز ٹرافی 3 تا 12 اگست انڈیا کے شہر چنائے میں کھیلی جائیگی

 

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!