پاکستان سپر لیگ، پلے آف میچز کے ٹکٹس جمعرات سے فروخت ہونگے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں پاکستان سپر لیگ فائنل کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت یکم مارچ سے شروع ہوگی جبکہ محدود تعداد میں ٹکٹ ملک بھر میں کورئیر کمپنی کے دفاتر سے بھی فروخت ہوں گے۔ پی سی بی کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قذافی سٹیڈیم، لاہورمیں ہونے والے دونوں پلے آف میچز کے ٹکٹس 15فروری سے آن لائن دستیاب ہوں گے، پی سی بی نے جس کمپنی سے معاہدہ کیا ہے وہ آن لائن ٹکٹ گھر پہنچائیں گے۔

تعارف: newseditor