روٹرڈیم،نیویارک(سپورٹس لنک رپورٹ)اے بی این ایمرو ورلڈ ٹینس ٹورنامنٹ میں روسی کوالیفائر ڈینیئل میڈیڈیو نے زبردست اپ سیٹ کرتے ہوئے نمبر نو سیڈ لکسمبرگ کے جائلز مولر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ٹھکانے لگا ڈالا۔ ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں جاری اے بی این ایمرو ورلڈ ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں نمبر تین سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زویریو نے سپین کے ڈیوڈ فیرر کو چھ ،چار اور چھ،تین سے مات دی،روسی کوالیفائر ڈینیئل میڈیڈیو نے نمبر 9 سیڈ لکسمبرگ کے جائلز مولر کو چھ ،چار اور سات،چھ سے ہرا کر زبردست اپ سیٹ کردیا،جرمنی کے فلپ کولشرائبر نے روسی حریف کیرن خاشانوف کیخلاف تین،چھ،سات،چھ اور سات،چھ سے کامیابی یقینی بنائی،اٹلی کے آندریاس سیپی نے پرتگال کے یوآؤ سوسا کو چھ،چار،ایک،چھ اور چھ،دو سے ٹھکانے لگا دیا،نمبر چار سیڈ بلجیم کے ڈیوڈ گوفن نے فرانس کے نکولس ماہوٹ کو چھ،ایک اور چھ ،تین سے گھر واپسی کا ٹکٹ تھمایا جبکہ سربیا کے وکٹر ٹرائیکی نے جرمنی کے یان لینارڈ سٹرف کو ایک،چھ ،سات،چھ اور چھ ،دو سے زیر کر کے دوسرے راؤنڈ میں نشست پکی کرلی۔ ادھر نیویارک اوپن کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے خاتمے پر پہلے مرحلے کے میچز کا آغاز ہو گیا جہاں نمبر چھ سیڈ ہوم کنٹری کے ریان ہیریسن نے ہم وطن حریف ڈونالڈ ینگ کو چھ،تین اور سات،چھ سے ہرا دیا،اسرائیل کے ڈوڈی سیلانے نمبر آٹھ سیڈ جارجیا کے نکولوز باسیلاشویلی کو چھ،چار کے یکساں سکور سے رخصت کردیا،کروشیا کے آئیوو کارلووچ نے امریکہ کے جیریڈ ڈونالڈسن کو چھ ،چار اور سات،چھ سے مات دی جبکہ امریکہ کے فرانسس ٹیافو نے ہم وطن حریف سباسچین کورڈا کو سخت مقابلے کے بعد چار،چھ ،چھ ،چار اور چھ ،دو سے گھر بھیجنے کا سامان کردیا۔