پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار ڈی آر ایس کا استعمال ہوگا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے دوران پہلی بار ڈی آر ایس کا استعمال آئی سی سی معیار اور قوانین کے مطابق ہوگا۔

آئی سی سی نے ٹی 20 میچوں میں بھی ڈی آر ایس کی اجازت دےدی ہے، ڈی آر ایس سسٹم کو پی ایس ایل 2017 کے میچز میں بھی استعمال کیا گیا تھا۔

پی سی بی نے پی ایس ایل میں ریفر ی اور امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والوں کےلئے ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے۔

منگل سے لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے تمام میچوں میں ڈی آر ایس کے استعمال کے لئے امپائروں اور ریفریز کے لئے دو روزہ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے امپائرز کوچ ڈینس برنس شرکاء کو لیکچر دیا۔

تعارف: newseditor