ورلڈ ٹینس ایونٹ ،واورینکا غیر معروف کھلاڑی سے ہار کر باہر

روٹرڈیم (سپورٹس لنک رپورٹ) ایونٹ میں وائلڈ کارڈ انٹری پانیوالے ٹیلن نے کامیابی سمیٹ کر سب کو حیران کر دیااے بی این ایمرو ورلڈ ٹینس ایونٹ میںبڑا اپ سیٹ ہو گیا، عالمی نمبر پانچ واورنکا غیر معروف کھلاڑی سے ہار کر باہر ہو گئے ۔روٹرڈیم میں اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں میزبان ملک کے غیر معروف کھلاڑی ٹیلن کریکس پور نے نمبر پانچ سوئس کھلاڑی سٹین واورینکا کے خلاف کامیابی سمیٹ کر سب کو حیران کر دیا۔ایونٹ میں وائلڈ انٹری پانے والے میزبان ٹینس پلیئر نے سنگلز مقابلے میں پہلا سیٹ چار چھ سے ہارا، پھر شاندار کم بیک کرتے ہوئے چھ تین اور چھ دو سے فتح حاصل کر کے سوئس سٹار کو آؤٹ کر دیا۔

تعارف: newseditor