پی ٹی سی ایل اسلام آباد یونائیٹڈکا پاکستان سُپر لیگ میں آفیشل پارٹنر بن گیا


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے دبئی میں مورخہ 22 فروری کو شروع ہونے والی پاکستان سُپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اسلام آباد میں پی ٹی سی ایل ، ہیڈکوارٹرز میں جمعہ کو منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیاگیا۔ اس تقریب میں ٹیم کِٹ(Kit) کی بھی رونمائی کی گئی اور بتایا گیا کہ اسلام آباد یو نائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی پی ٹی سی ایل کے لوگو والی ٹی شرٹ پہنیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے روح رواں علی نقوی نے جمعہ 16فروری2018ء کو اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ، ڈاکٹر ڈینئیل رٹز کے ساتھ پارٹنر شپ کے معاہدے پر دستخط بھی کئے۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے دیگرو اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

 

تعارف: newseditor