پاکستان کا پہلا جدید اپگریڈٹ باؤلنگ ایلے کراچی میں لگے گا۔

 

 

پاکستان کا پہلا جدید اپگریڈٹ باؤلنگ ایلے کراچی میں لگے گا۔

باؤلنگ ایلے کی تنصیب کے لئے ورچوئل ایکسسز اور ڈریم ولڈ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔

 

اپگریڈٹ باؤلنگ ایلے کے تنصیب کے بعد نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹ کا انعقاد کرائیں گے، پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی۔

ڈریم ولڈ میں چھ لائن پر مشتمل باؤلنگ ایلے کا قیام ٹین پن باؤلنگ کے فروغ کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ احمد مستقیم۔

 

 

ملک کے پہلے اپگریڈٹ جدید باؤلنگ ایلے کی تنصیب کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد ڈریم ولڈ کراچی میں ہوا۔

ایم او یو پر ورچوئل ایکسسز کے چیف ایگزیکٹو خواجہ احمد مستقیم اور ڈریم ولڈ ریزورٹ، ہوٹل اینڈ گالف کلب کے گروپ ہیڈ

ڈریم سروسز پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی نے دستخط کئے، مفاہمتی یاداشت کے مطابق آئندہ چار ماہ میں چھ لائن پر مشتمل پاکستان کے پہلے جدید اپگریڈٹ باؤلنگ ایلے کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا جائے گا،

اس موقع پر خواجہ احمد مستقیم نے کہا کہ ٹین پن باؤلنگ سے وابستہ کھلاڑیوں کا کراچی میں جدید باؤلنگ ایلے نا ہونے کا شکوہ ختم ہو جائے گا۔ اپگریڈٹ ایلے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،

ڈریم ولڈ نےدرحقیقت اپگریڈٹ باؤلنگ ایلے کی تنصیب کا فیصلہ کرکے باؤلرز کے ساتھ شہریوں کو بھی ٹین پن باؤلنگ کھیلنے اور اس کھیل کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا ہے، جو اس کھیل کی گراس روڈ لیول پر بہت بڑی خدمت ہے،

پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی کا کہنا تھا کہ ہم ہم ہمیشہ جدت کی تلاش میں رہتے ہیں، ڈریم ولڈ میں دیگر کھیلوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے ساتھ باؤلنگ ایلے کو اپگریڈ کرنے کا فیصلہ کراچی والوں کو ٹین پن باؤلنگ کی جدید سہولت فراہم کرنا ہے،

ایلے کی تنصیب کے بعد یہاں نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کے ساتھ باولنگ اکیڈمی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا،

نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کو دیگر سہولتوں کے ساتھ رہائش کی بھی سہولت فراہم کریں گے،

 

 

error: Content is protected !!