پی ایس ایل تھری،ٹکٹوں کی قیمت کیا؟ایک شخص کتنے ٹکٹ خرید سکے گا؟

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل تھری کے لاہور میں ہونے والے پلے آف میچز کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا گیا۔ ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار سے چھ ہزار تک رکھی گئی ہیں۔ ایک شائق پانچ سے زائد ٹکٹ نہیں خرید سکے گا۔ ٹکٹس بذریعہ نجی کوریئر سروس خریدار کو گھر پر بھی مل سکیں گے۔ کراچی میں ہونے والے فائنل کے لئے ٹکٹوں کی فروخت یکم مارچ سے شروع ہوگی۔

سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا میلہ 22 فروری سے متحدہ عرب امارات میں سجے گا۔ افتتاحی تقریب میں شوبز کا تڑکا لگانے کا فیصلہ بھی ہو گیا، تقریب میں فوک اور پوپ سنگرز کی انٹری ہو گی، عابدہ پروین کی بھینی موسیقی رگوں میں رس گھولے گی، علی ظفر اور شہزاد رائے آواز کے جادو سے کرکٹ دیوانوں کو جھومنے پر مجبور کریں گے۔

امریکی سنگر جیسن ڈی رولو (Jason Derulo)بھی اپنے فن سے خوشیوں کے رنگ بکھیریں گے۔ اس دھوم دھڑکے اور چوکے چھکے کے انتظار سے منچلے ابھی سے بے قرار ہیں۔

تعارف: newseditor