لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائنل اور لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔
پی ایس ایل تھری کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں اوراس سے پہلے2 ایلی منیٹڑز 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں کھیلے جائیں گے، جس کے لیے بورڈ نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیںجبکہ 17 رکنی انتظامی کمیٹی کی سربراہی سی او او پی سی بی سبحان احمد کریں گے۔
لاہور کی 5 رکنی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ اشفاق احمد ہیں، سیکیورٹی کے معاملات کرنل ریٹائرڈ اعظم دیکھیں گے۔
پچ، گرائونڈ اور گیندوں کی فراہمی کے لیےبھی 4 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہےجبکہ فائنل میچ کے لیے 3رکنی خصوصی کو آرڈینیشن کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس میں ارشد خان، صلاح الدین احمد اور اقبال قاسم شامل ہیں۔