آل پاکستان چیف منسٹر گولڈکپ فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزیر

 

 

 

چوتھا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ فٹبال 2023 ٹورنامنٹ کا فائنل کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری نے اپنے نام کرلیا

 

(اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد)

 

کوئٹہ/ ایوب اسٹیڈیم میں کھیلا گیا چوتھا آل پاکستان وزیراعلٰی بلوچستان گولڈ کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کے آر ایل کی ٹیم نے پاکستان واپڈا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی

 

 

 

تفصیلات کے مطابق چوتھا آل پاکستان وزیراعلٰی بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتام پر نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹورنامنٹ کا انعقاد آسان نہیں تھا

 

مگر صوبے میں چوتھی بار فٹبال کے اتنے بڑے ایونٹ کرانے سہرا محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے سرجاتا ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے والے تمام اداروں کا شکرگزار ہوں انھوں نے کہا بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہمارے نوجوانوں نے دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے

 

ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات اور مواقع فراہم کئے جائیں حکومت کھیلوں کے حوالے سے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو غیر نصابی سرگرمیوں میں مشغول رکھا جاسکے

 

نگران وزیر اعلٰی بلوچستان علی مردان ڈومکی کا مزید کہنا تھا صوبے کے نوجوان کھلاڑیوں کو مزید موقع فراہم کئیے جائیں تاکہ صوبے کے نوجوانوں کو مختلف کھیلوں کے شعبے میں اپنے صلاحیتوں کا جوہر دکھانے کا موقع مل سکے

 

اس موقع پر نگران صوبائی وزیر برائے کھیل و ثقافت نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی ، نگران صوبائی وزیر برائے داخلہ میجر ریٹائرڈ زبیر جمالی ، نگران صوبائی وزیر ایری گیش میر دانش لانگو اور نگران صوبائی مشیروں ، سیکرٹری محکمہ کھیل محمد اسحاق جمالی ، ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف لانگو ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف فاروقی ، محکمہ کھیل کے دیگر آفیسران ، قبائلی عمائدین ، سیاسی جماعتوں کے عہدیداران ،

بلوچستان کے دیگر کھیلوں کے عہدیداران اور کھلاڑیوں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈر موجود تھے انھوں نے کہا بلوچستان کی سرزمین کو قدرت نے ہر نعمت سے نواز رکھا ہے

ہمارے لوگوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف انہیں اپنی صلاحیتوں کے جو ہر دکھانے اور لوہا منوانے کی سہولیات اور مواقع ملنے چاہیں موجودہ نگران حکومت صوبے میں دیگر شعبوں کےساتھ کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھاتے ہوئے وسائل بروئے کا ر لارہی ہیں

جس کا مقصد نوجوانوں کو تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہے معاشرے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کےلیے کھیلوں کی ایونٹس کا انعقاد ضروری ہے

کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر ہوتے ہیں ان کی ترقی سے ہی ملک ترقی کرتے ہیں کھلاڑیوں کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ہمہ وقت ان کی خدمات کیلئے اولین صف پر نظر آونگا انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے کھلاڑیوں میں عمدہ اوصاف پیدا ہوتے ہیں کھیلوں کو فروغ دیکر کھلاڑیوں کی صلاحتیں اجاگر ہوسکتی ہیں

اس موقع پر نگران صوبائی وزیر برائے کھیل و ثقافت نوابزادہ جمال رئیسانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھاتے رہے ہیں گولڈ کپ ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کیلئے عوام اور اداروں کا شکرگزار ہوں جنھوں نے عملی کردار ادا کیا اس طرح کے بڑے ایونٹ کا انعقاد

اور صوبے میں سانحہ مستونگ کے واقعات پیش نظر ٹورنامنٹ کو چند دنوں کیلئے ملتوی کرنا پڑا اور آج کے فائنل میچ میں تماشائیوں کی ہزاروں تعداد میں شرکت سے ہمارے ٹورنامنٹ کو چار چاند لگا دیا بلوچستان میں کھیلوں کے شعبے کو جس طرح ہمیں پروموٹ کرنا تھا مگر نہیں کرسکے

جس طرح صوبے کے نوجوان کھلاڑیوں کی ڈیمانڈ تھے انشاءاللہ ہماری نگران حکومت وزیراعلی کی قیادت میں کھیلوں کے تمام شعبوں کو یکساں ترجيح دینگے اور صوبے کے تمام کھلاڑیوں کے تحفظات دور کرکے انکے لئیے صحیح معنوں میں اقدامات اٹھانے کے ساتھ اور انکو انٹرنیشنل سطح کے سہولیات فراہم کرنے کی

کوشش کو عملی جامہ پہنائیں گے اور بلوچستان کے تمام گراؤنڈز کو معیاری بنانے کے ساتھ اور انٹرنیشنل معیار کے مطابق سہولت دینگے

گولڈ کپ ٹورنامنٹ ہمارا اولین پروجیکٹ کے ساتھ اور بھی سپورٹس کے پروجیکٹس ہیں جن پر کام ہورہا ہے عنقریب بلوچستان کے کچھ اچھے ٹیموں کے ساتھ اچھے کھلاڑیوں کو باہر ممالک میں کھیلنے کو مواقع فراہم کرینگے اور انٹرنیشنل ٹیموں کو بلوچستان میں کھیلنے کیلئے لائیں گے

اور محکمہ کھیل تمام کھیلوں کو یکساں طور پر اہمیت دے کر انکی ترقی و ترویج کے لیے بھرپور کردار ادا کریگا اور بلوچستان میں مرد خواتین کھلاڑیوں کو مختلف ایونٹ کراکے انکے صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے

جس طرح مرد کھلاڑی ہماری ترجیحات میں ہیں ایسی طرح خواتین کھلاڑی برابر کے ترجیحات میں شامل ہیں بلوچستان کے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کا تنہا میرا خواب نہیں ہر بلوچستانی کا خواب ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں

اور بحثیت صوبائی وزیر کھیل و ثقافت میری ذمہ داری ہے اور انشاءاللہ اپنے اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچاوں گا اور آج کے شاندار فائنل میچ کو جیتنے والے ٹیم کے آر ایل کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور رنر ٹیم کو بھی داد دیتا ہوں جھنون نے میچ میں کافی محنت کی مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا اور ہار جیت کھیل کا حصہ ہے

آخر میں وزیراعلی بلوچستان نے ونر اور رنر آنے والی ٹیموں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے پہلی ہوزیشن لینے والی ٹیم کو پندرہ لاکھ دوسری پوزیشن کو دس لاکھ اور تیسری پوزیشن والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی

 

 

 

error: Content is protected !!