اسلام آباد اےڈویژن فٹبال لیگ تین مارچ سے

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد مریڈین اے ڈویژن فٹبال لیگ 3 مارچ سے شروع ہوگی ۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ لیگ میں اسلام آباد کی بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں قائداعظم کلب،اسلام آباد کلب، جناح کلب، کرن کلب، فالکن کلب، حیدری کلب، پاک سپورٹنگ کلب، القائم کلب، پونا کلب، بولان کلب اور ینگسسٹرز کلب شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے آفیشلز کا اجلاس کل ہفتہ ہوگا جس میں لیگ کے قوانین اور میچز کے گرائونڈز کا تعین کیا جائیگا۔

 

تعارف: newseditor