ونٹر اولمپکس،جمہوریہ چیک کی ایسٹر نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

پیانگ یانگ (سپورٹس لنک رپورٹ) جمہوریہ چیک کی 22 سالہ ایسٹر لیڈیکا ونٹراولمپک گیمز کے دوران دو کھیلوں میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والی پہلی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے اسکی انگ سپر جی مقابلے میں حیران کن کامیابی کے بعد گزشتہ روز اسنو بورڈنگ پیرالل جائنٹ سلالوم میں بھی جرمنی کی سیلینا جورگ کو ٹھکانے لگا کر دوسرا گولڈ میڈل اپنے گلے کی زینت بنالیا۔ وہ مجموعی طور پر پانچویں ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے کسی ایک میگا ایونٹ کے دو کھیلوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ رامونا تھیریسیا ہوفمیسٹر نے برانزمیڈل اپنے نام کیا۔

 

 

تعارف: newseditor