لیڈز ٹیسٹ،دوسرے دن کا کھیل ختم،انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم


لیڈز: (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنا لیے ہیں۔بارش اور خراب موسم کے باعث دوسرے روز کا کھیل 3 گھنٹوں سے زائد تاخیر سے شروع ہوا۔گذشتہ روز پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 174 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔پہلے دن کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے دو وکٹ کے نقصان پر 106رنز بنا لئے تھے۔دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنا لیے ہیں اور اسے پاکستان پر پہلی اننگز میں 128 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔پہلے روز انگلینڈ کے الیسٹر کک 46 اور کیٹن جیننگز 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔دوسرے روز پاکستان کو پہلی کامیابی محمد عامر نے دلائی جب انہوں نے جو روٹ کو 45 کے انفرادی اسکور پر سرفراز کے ہاتھ کیچ آؤٹ کرایا۔ڈیوڈ ملان کو بھی محمد عامر نے 28 کے انفرادی اسکور پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔انگلش ٹیم کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بیس تھے جو 49 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے جب کہ جونی بیئراسٹو 21 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

تعارف: newseditor