کوالالمپور (سپورٹس لنک رپورٹ)ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغازآج اتوار سے ملائیشیا میں ہو گا، پاکستانی ٹیم تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق 10 جون تک جاری رہنے والے ایونٹ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں میزبان ملائیشیا، بنگلہ دیش،، سری لنکا،، بھارت،، پاکستان اور تھائی لینڈ شامل ہیں، ایونٹ کے ابتدائی روز تین میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ میں ملائیشیا کو بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا، دوسرا میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا جبکہ تیسرا میچ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستانی ویمن ٹیم اپنا دوسرا میچ 4 جون کو بنگلہ دیش،، تیسرا میچ 6 جون کو سری لنکا،، چوتھا میچ 7 جون کو ملائیشیا جبکہ پانچواں اور ا?خری میچ9 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔