ماسکو (سپورٹس لنک رپورٹ) فٹبال کی عالمی جنگ چھڑنے سے قبل ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں۔ انگلینڈ نے وارم اپ میچ میں کوسٹا ریکا کو پٹخ دیا ،پرتگال نے بھی الجیریا کے خلاف کامیاب حاصل کر لی۔۔فیفا ورلڈ کپ کے امتحان سے قبل ٹیموں کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ انگلینڈ اور کوسٹا ریکا کے درمیان وارم اپ میچ میں دلچسپ مقابلہ ہوا، انگلش ٹیم نے 13ویں منٹ میں گول داغ کر برتری حاصل کی۔76ویں منٹ میں انگلینڈ نے دوسری بار گیند کو جال میں پہنچا دیا جبکہ حریف ٹیم کوشش کے باوجود گول نہ کر سکی۔دوسرے وارم اپ مقابلے میں کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں پرتگال نے الجیریا کو ٹف ٹائم دیا، ٹیم پرتگال یکرفہ کھیل کے بعد تین صفر سے کامیاب رہی۔ دنیائے فٹبال کے سب سے بڑے مقابلے میں جہاں 6 دن رہ گئے ہیں وہاں میگا ایونٹ کیلئے فٹبال دیوانوں کا جنون اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔ دنیا بھر سے ٹیموں کی میزبان ملک آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جرمنی کا ایک فٹبال دیوانہ ٹریکٹر پر ہی روس کی جانب نکل پڑا ہے۔