پرتگال کی فٹبال ٹیم کی صدرمارسیلو روبیلو ڈی سوزا سے ملاقات

لزبن (سپورٹس لنک رپورٹ )پرتگال کی فٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے روس روانہ ہونے سے قبل پرتگال کے صدر مارسیلو روبیلو ڈی سوزا سے ایوان صدر میں ملاقات کی ۔صدر نے کھلاڑیوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور انہیں ورلڈ کپ جیتنے کیلئے دلجمعی سے کھیلنے کی ہدایت کی ،مارسیلو نے ہرکھلاڑی سے الگ الگ بھی بات چیت کی اور ورلڈ کپ میں فتح کیلئے ان کا حوصلہ بڑھایا۔پرتگال کی ٹیم آج روس کیلئے روانہ ہوگی ۔ورلڈکپ شیڈول کے پرتگال کو گروپ میں سپین ،مراکش اور ایران کے ساتھ میچز کھیلنے ہیں،کرسٹیانو رونالڈ وپرتگال کی قیادت کرینگے ۔

تعارف: newseditor