ممبئی (سپورٹس لنک رپورٹ )بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے رواں ماہ افغانستان کے خلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ویرات کوہلی، جسپریت بمرا، روہت شرما اور بھنشور کمار کو ڈراپ کر دیا گیا، اجنکیا راہانے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ افغانستان اور بھارت کے درمیان واحد ٹیسٹ 14 سے 18 جون تک بنگلور میں کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ سال جون میں افغانستان کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا درجہ دیا تھا اور اب وہ رواں ماہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرے گی۔ اعلان کردہ بھارتی سکواڈ کپتان اجنکیا راہانے، شیکھر دھون، مرلی وجے، لوکیش راہول، چیتشور پوجارا، کرن نائر، وریدیمن ساہا، آر ایشون، روندرا جدیجہ، کلدیپ یاداو، اومیش یاداو، محمد شامی، ہرڈک پانڈیا، ایشانت شرما اور شردل ٹھاکر پر مشتمل ہے۔