برطانیہ کا امیرترین شخص ’’ چیلسی ‘‘کو خریدنے میں ناکام

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلش فٹبال کلب چیلسی کے مالک رومان ابراہیمووچ نے برطانیہ کے امیرترین شخص جم ریٹکلف کی جانب سے مہنگے داموں کلب فروخت کرنے کی پیشکش ٹھکرادی ۔جم ریٹکلف کے اثاثوں کی مالیت 20ارب 5کروڑ روپے ہیں ،انہوں نے روسی تاجر رومان ابراہیمو وچ کو کلب فروخت کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے منہ مانگی رقم دینے کی پیشکش کی تھی ۔رومان ابراہیمووچ کو انگلینڈ کی روسی تاجروں کے حوالے سے نئی ویز ا پالیسی کیوجہ اپنے ویزے کی معیاد بڑھانے میں مشکلات کا سامناہے ۔

تعارف: newseditor