ماسکو (سپورٹس لنک رپورٹ ) ورلڈ کپ کے بڑے امتحان سے قبل ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں، سربیا نے وارم اپ میچ میں بولیویا کو پانچ ایک کے بڑے فرق سے ہرا دیا، امریکا اور فرانس کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔فٹبال ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں سربیا کی ٹیم نے بولیویا کے خلاف چوتھے ہی منٹ میں پہلا گول داغ دیا، انیسویں منٹ میں سربیا نے دوسرا گول کر کے مخالف ٹیم پر دباؤ مزید بڑھا دیا۔سربیا نے اس کے بعد وقفے وقفے سے مزید تین بار گیند کو جال میں پہنچایا، ٹیم بولیویا بھرپور کوشش کے بعد ایک ہی گول کر سکی۔دوسرے وارم اپ مقابلے میں امریکا اور فرانس کی ٹیموں میں جوڑ پڑا، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل ایک ایک کی برابری پر ختم ہوا۔