برازیل 5 فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والی واحد ٹیم

ماسکو (سپورٹس لنک رپورٹ) فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں 2 روز باقی رہ گئے، برازیل کی ٹیم کو سب سے زیادہ پانچ بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، جرمنی کے سابق فٹبالر میروسلاف کلوزا عالمی کپ مقابلوں کے ٹاپ سکورر ہیں،برازیل کے بغیر فٹبال ورلڈ کپ کا تصور نا ممکن، اب تک تمام 21 مقابلوں کیلئے کوالیفائی کیا، برازیل ہی سب سے زیادہ پانچ مرتبہ عالمی چیمپئن بنا ۔چار ورلڈ کپ جیتنے والا اٹلی دو ہزار اٹھارہ کے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی ہی نہ کرسکا۔ آئس لینڈ اور پانامہ کی ٹیمیں پہلی بار ورلڈ کپ کھیلیں گی۔میگا ایونٹ کے ٹاپ سکوررز کی بات کی جائے تو جرمنی کے سابق سٹار میرو سلاف کلوزا نے مجموعی طور پر 16 گولز کیے۔ وہ عالمی کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر ہیں۔ موجودہ کھلاڑیوں کی بات کریں تو جرمنی کے تھامس مولر کو 10 گول کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ٹورنامنٹ میں جرمنی ہی سب سے زیادہ پنلٹی شوٹ آؤٹس جیتنے والی ٹیم ہے۔

تعارف: newseditor