فیفا فٹبال ورلڈ کپ: نوجوان فٹبالر سارنگ بلوچ پاکستانی پرچم لہرائیں گے

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں پاکستانی ٹیم تو شامل نہیں لیکن افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم ضرور لہرائے گا اور اس پرچم کو ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوان فٹبالر سارنگ بلوچ اُٹھائیں گے۔سارنگ بلوچ کو فیفا کے اسپانسر ادارے کی جانب سے ینگ ایمبیسیڈر منتخب کیا گیا ہے۔اس حوالے سے سارنگ بلوچ کہتے ہیں کہ میگا ایونٹ میں پاکستان کا جھنڈا اُٹھانا اعزاز کی بات ہے۔فیفا ورلڈ کپ 2018 کے سلسلے میں مقابلوں کا آغاز آج 14 جون سے ہو نے جارہا ہے، جہاں افتتاحی میچ میں میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔میگا ایونٹ کے لیے 10 لاکھ سے زائد سیاح روس پہچ چکے ہیں اور سب کی ایک ہی خواہش ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں فیورٹ ٹیم اور فیورٹ اسٹارز کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔ٹورنامنٹ میں شائقین کی دلچسپی کا عالم یہ ہے کہ ایونٹ کے ایک لاکھ اضافی ٹکٹ صرف ایک ہی گھنٹے میں فروخت ہوگئے تھے۔

تعارف: newseditor