آئس لینڈ، ارجنٹائن کے خلاف میچ 1-1 سے برابر کرنے میں کامیاب

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)فٹبال ورلڈ کپ میں آئس لینڈ کیخلاف میچ میں سابق ورلڈ چیمپئین ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی لائنل میسی کا جادو نہ چل سکا، اورمیچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔فٹبال ورلڈ کپ کے تیسرے روز ماسکو میں ہونے والے میچ کا آغاز برق رفتاری سےہوا۔19ویں منٹ میں سرگیواگیورو نے شاندار گول کرکے ارجنٹائن کو سبقت دلادی۔ابھی ارجنٹائن کا جشن ختم بھی نہ ہوا تھا کہ چار منٹ بعد آئس لینڈ کے فن بوگاسن نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔دوسرے ہاف میں ارجنٹائن کو کامیابی کا سہنری موقع پنالٹی کک کی صورت میں ملا لیکن آئس لینڈ کے گول کیپر نے لائنل میسی کی پنالٹی روک کر ارجنٹائن کی کامیابی پر بریک لگادی۔اس سے قبل آج کے پہلے میچ میں فرانس نے آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دی تھی۔فٹ بال ورلڈ کپ میں آج کا آخری میچ ڈنمارک اور پیراگوئے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor