عالمی کپ فٹبال،برازیل اور سوئٹزرلینڈ کا ٹکرائو آج

ماسکو (سپورٹس لنک رپورٹ ) فٹبال ورلڈ کپ میں آج بھی تین میچ شیڈول ہیں، کوسٹا ریکا کا مقابلہ سربیا، دفاعی چیمپئن جرمنی اور میکسیکو، تیسرے بڑے مقابلے میں برازیل اور سوئٹزر لینڈ کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔شام 5 بجے گروپ ای کی ٹیم کوسٹا ریکا اور سربیا میں جوڑ پڑے گا، رات 8 بجے گروپ ایف سے دفاعی چیمپئن جرمنی اور میکسیکو کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ جرمن ٹیم نے عالمی کپ کا فاتحانہ آغاز کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔آج کا آخری مقابلہ رات گیارہ بجے گروپ ای کی ٹیم برازیل اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سٹار پلیئر نیمار اب بھی سو فیصد فِٹ نہیں، ان کی شمولیت کا فیصلہ آخری وقت میں کیا جائے گا، فٹبال دیوانوں کو آج بھی اعصاب شکن مقابلوں کی امید ہے۔

تعارف: newseditor