عالمی کپ فٹبال،دفاعی چیمپئن جرمنی کو اپ سیٹ شکست

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ میچ میں میکسیکو نے سخت مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن جرمنی کو ہرا دیا۔روس میں جاری ایونٹ کے سنسنی خیز مقابلوں میں جرمنی اور میکسیکو کے درمیان میچ جاری ہے۔دفاعی چیمپئن جرمنی اس بار بھی ورلڈ کپ کی سپر فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے اور میکسیکو کے ساتھ ہونے والے 11 مقابلوں میں سے صرف ایک میں جرمنی کو شکست کا سامنا رہا ہے۔آج کھیلے جانے والے پہلے مقابلے میں سربیا نے کوسٹا ریکا کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔سربیا کی جانب سے واحد گول ٹیم کے کپتان الیگزینڈر نے کھیل کے 56 ویں منٹ میں کیا تھا۔

تعارف: newseditor