لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ نے سابق آئی جی پنجاب شوکت جاوید کو نگران وزیر اعلٰی پنجاب پروفیسر حسن عسکری کی جانب سے صوبائی وزیر داخلہ کے بعد سپورٹس کی وزارت کا اضافی قلمدان سونپنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلٰی کا ایک اچھا فیصلہ ہے۔ ایسے شخص کو سپورٹس کا وزیر بنایا ہے جو کھیلوں سے گہری دلچسپی رکھنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سب سے بڑی کھیلوں کی تنظیموں پاکستان اولمپک ایسوس یایشن کا نائب صدر اور پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین بھی ہیں۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر کھیل سے توقع ہے کہ وہ اپنے دور میں کھیلوں کے لیے اچھی مثالیں قائم کرینگے جس سے کھیلوں کو ترقی ملے گی۔