ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ )فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم تو موجود نہیں لیکن سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 15سالہ پاکستانی بچے احمدرضا کو منفرد اعزاز حاصل کرنے کا موقع مل گیا،وہ آج برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ میں ٹاس کا سکہ اچھالیں گے ۔احمد رضا کے اہل خانہ گزشتہ 3 دہائیوں سے فٹبال کی ہاتھ سے سلائی کرتے آرہے ہیں ،وہ ورلڈ کپ کے میدان میں سکہ اچھالنے والے پہلے پاکستانی ہوں گے۔ احمد اور ان کے والد دونوں ہی فٹبال کے بہت دلدادہ ہیں،احمد رضا کے پسندیدہ کھلاڑ ی نیمارجونیئر ہیں اور وہ ورلڈ کپ میں برازیل کو سپورٹ کررہے ہیں ۔