سپین کی فٹبال ٹیم نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

کازان(سپورٹس لنک رپورٹ)فیفا ورلڈ کپ میں سپین کی ٹیم نے ایران کیخلاف ایک،صفر سے کامیابی حاصل کرکے ایک اہم سنگ میل پار کرتے ہوئے اپنی 400 ویں فتح کا بھی جشن منایا۔سپین نے ایران کو زیر کر کے پندرہ فتوحات اور سات ڈرا سمیت بائیس میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے جو فٹ بال کے انٹرنیشنل میچوں کے دوران ان کی طویل ترین ناقابل شکست قطار بھی ہے۔ اس میچ کے دوران اگرچہ سپینش ٹیم کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی تھی لیکن اس کے کھلاڑیوں کا رویہ مثالی تھا جنہوں نے ایرانی کھلاڑیوں کے احترام کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اورمیچ فیئرپلے کی مثا ل بن گیاْ

تعارف: newseditor