بیونس آئرس(سپورٹس لنک رپورٹ)ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لائنل میسی کی ناقص کارکردگی پر تنقید اور ان کو ٹیم سے نکالنے کے مطالبے کے بعد میسی کی والدہ ان کے دفاع میں بول پڑیں ۔سیلیا کوسٹ ٹینی کو کہناہے کہ میرابیٹا وطن کیلئے کھیلتاہے ،گزشتہ 4برسوں میں 3بڑے ایونٹس کے فائنل میں ارجنٹائن کو شکست ہونے پر میں نے میسی کو روتے اور تکلیف میں دیکھاہے ،اس کیلئے وطن کی جیت سے بڑی کوئی چیز نہیں ۔یادرہے ورلڈ کپ میں آئس لینڈ کیخلاف پنلٹی مس کرنے پر میسی پر تنقیدکا سلسلہ شروع ہوا ،پنلٹی پرگول نہ ہونے سے میچ برابررہ گیاتھا۔