عالمی کپ فٹبال،،میکسیکو کی دوسری جیت

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں میکسیکو نے جنوبی کوریا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں میکسیکو نے پہلے ہاف میں پنالٹی پر گول کر کے برتری حاصل کی اور پھر دوسرے ہاف میں جیویر ہرنینڈس نے وسطی امریکی ملک کو ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح سے ہمکنار کرا دیا۔اس فتح کے ساتھ ہی میکسیکو کے فٹبال کے عالمی کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جانے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔میکسیکو نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن جرمنی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔اگر جرمنی کی ٹیم سویڈن کے ہاتھوں بھی ناکام ہو جاتی ہے تو میکسیکو اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گا اور جنوبی کوریا کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے گی۔

تعارف: newseditor