لیثرر لیگز نیشنل چمپئن شپ کا آغاز 28 جون سے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)لیثرر لیگز نیشنل چمپئن شپ کا آغاز 28 جون کو کراچی کے بلوچ مجاہد فٹ بال اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ فائنل 30 جون کو کھیلا جائے گا۔چمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی مردان، پشاور، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، قلعہ سیفﷲ اور حیدرآباد کی ٹیمیں کراچی کینٹ پہنچیں گی جہاں سے انھیں ریلی کی شکل میں ہوٹل پہنچایا جائے گا۔کراچی سمیت 8 ٹیمیں چمپیئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں۔چمپئن شپ کے شیڈول کے مطابق 28 جون کو شام 6 بجے سے 9 بجے تک گروپ میچز کھیلے جائیں گے، دوسرے روز 29 جون کورات 9 بجے سے 11 بجے تک دونوں سیمی فائنل ہوں گے۔لیثرر لیگز نیشنل چمپئن شپ کا فائنل تیسرے اور آخری روز رات 9 بجے بلوچ مجاہد فٹ بال اسٹیدیم میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ سیمی فائنل اور فائنل کے مقابلے پی ٹی وی سے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔منتظمین کے مطابق چمپیئن شپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے آغاز اور بعد میں تماشائیوں کی دلچسپی کے لیے اسٹیدیم میں بڑی اسکرین نصب ہوگی اور اس دوران فٹ بال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے دکھائے جائیں گے۔چمپیئن شپ کے فائنل کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

تعارف: newseditor