ارجنٹائن کی کامیابی ‘تعویز’ کا نتیجہ؟

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)لیونل میسی اور ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم نے گزشتہ شب بمشکل نائیجریا کو ڈرامائی انداز سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے ناک آﺅٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

مگر ایسا لگتا ہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم کو اس کامیابی پر اپنی کوشش کی بجائے ایک صحافی کے تحفے کا شکر گزار ہونا چاہئے۔

جی ہاں ایک رپورٹر کی جانب سے لیونل میسی کو ٹورنامنٹ کے آغاز پر (آئس لینڈ کے خلاف میچ کے بعد) خوش قمستی کا تعویز تحفے کے طور پر دیا تھا۔

بمشکل نائیجریا کو شکست دینے کے بعد بھی لیونل میسی نے صحافیوں سے ملنے کے لیے وقت نکالا۔

اس موقع پر رپورٹر راما پانتوروٹو کی جانب سے لیونل میسی سے پوچھا گیا کہ انہوں نے تعویز کا کیا، کیا اسے پھینک دیا یا کسی اور کو دے دیا؟

انہوں نے پوچھا ‘پہلے میچ (آئس لینڈ کے خلاف) کے بعد میں نے آپ کو خوش قسمتی کا تعویز تھا جو کہ میری بیوی نے مجھے دیا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ آپ نے اسے پھینک دیا یا اس کا کیا کیا’۔

اور لیونل میسی نے اس وقت رپورٹر کو دنگ کردیا جب انہوں نے 11 دن پہلے دیئے گئے تعویز کو دکھایا جو کہ ان کے بائیں ٹخنے کے گرد بندھا ہوا تھا۔

ارجنٹائنی اسٹار کی جانب سے اس تعویز کو رکھنے بلکہ میچ کے دوران پہنے رکھنا، رپورٹر کے ساتھ ان کے پرستاروں کے لیے بھی حیران کن ثابت ہوا۔

اب یہ دیکھنا ہوگا کہ 30 جون کو فرانس کے خلاف ناک آﺅٹ میچ میں بھی یہ تعویز لیونل میسی اور ان کی ٹیم کی کوئی مدد کرپاتا ہے۔

تعارف: newseditor