ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)ماسکو: فٹ بال ورلڈ 2018 کے گروپ جی کے میچ میں بیلجئیم نے انگلینڈ کو 0-1 سے شکست دے دی۔کیلنگراڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر متعدد حملے کیے تاہم پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔51ویں منٹ میں عدنان جانوزاج نے گول اسکور کرکے بیلجیئم کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔یہ پہلی مرتبہ ہے جب بیلجیئم نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے دوران شکست دی۔ اس سے قبل تین مقابلوں میں انگلینڈ کبھی بیلجیئم سے ہارا نہیں۔شکست کے باوجود انگلینڈ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرگیا تاہم پہلی پوزیشن بیلجیئم کی رہی۔آج ہونے والے دوسرے میچ میں تیونس نے پاناما کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔