ہرارے: (سپورٹس لنک رپورٹ) سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی شاہینوں نے زمبابوے میں ڈیرے جما لیے، اونچی اڑان بھرنے کے لئے خوب جان ماری، بیٹنگ، بولنگ کے علاوہ کپتان سرفراز احمد نے وکٹ کیپنگ کے داؤ پیچ سیکھے۔شاہینوں نے ہرارے میں میزبان زمبابوے سمیت آسٹریلیا کی سہہ ملکی ٹی 20 سیریز کیلئے جم کر نیٹ پریکٹس کی، قومی ٹیم نے مشکل گیند کھیلنے کی خصوصی پریکٹس بھی کی، کپتان سرفراز احمد بھی وکٹ کیپنگ کی خصوصی مشقیں کرتے ہوئے نظر آئے۔حسن علی، فہیم اشرف، محمد نواز سمیت بولرز نے سوئنگ اور اسپن میں کمال دکھایا۔ ٹی 20 سیریز کا افتتاحی مقابلہ یکم جولائی کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان شیڈول ہے۔ اس کے اگلے ہی روز ناکامیوں سے دوچار آسٹریلوی شاہینوں کا سامنا کریں گے۔