جنوبی افریقہ سے شکست کی صدر عارف علوی نے وجہ بتا دیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) صدر پاکستان عارف علوی نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی ہار کی وجہ بتا دی ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست کے بعدصدر عارف علوی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ”ہمارا ایک بلے باز ٹی ٹونٹی کے حساب سے بہت سست اور باؤلرز کو سلو بالز کروانا ہی نہیں آتیں “۔یاد رہے کہ 3ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8رنز سے شکست دیکر سیریز میں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے ۔

تعارف: newseditor